ایک اور بات آپ کو بتا دوں میں یہ لکھنا نہیں چاہتا، لیکن آج دو چار لوگ ہیں جو سرکار تاج الشریعہ کو بدنام کرنے کی پوری کوشش میں ہیں...
آئیے دیکھتے ہیں مرکز اہل سنت منظر اسلام بریلی شریف کے مفتی خلیفہ سرکار تاج الشریعہ حضرت علامہ مولانا مفتی فضل حق قادری صاحب قبلہ کیا فرماتے ہیں :
اس کلپ کو سننے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
"علامہ کا پورا میٹر (معاملہ) حضور تاج الشریعہ کو نہیں پتا ہے... کیونکہ جو حضور سرکار تاج الشریعہ دام ظلہ العالی کے ساتھ رہتے ہیں وہ لوگ سب علامہ کے شاگرد ہیں... علامہ کے چاہنے والے ہیں... ان کے طرف دار ہیں... تو یہ سارے میٹر (معاملے)... چونکہ حضرت سرکار تاج الشریعہ معذور ہیں اور وہ جو پہلے والا حضرت کا جوانی کا سسٹم تھا اس میں کچھ فرق آیا ہے... بصارت اور سماعت میں... تو وہ بات نہیں ہے ظاہری طور پر... لیکن میرے سرکار کی بصیرت اور روحانی قوت سماع الحمد للہ اعلی سے اعلی ہے، افضل سے افضل ہے... پر ظاہری طور پر جو حکم شریعت نافذ کرنا ہوتا ہے... اس کے لئے جو دنیا میں ظاہری طور پر جو ہونا چاہئے اس میں سرکار میرے معذور ہیں اور یہ سرکار کا مجاہدہ ہے کہ الله تبارک و تعالٰی نے دنیا میں میرے سرکار تاج الشریعہ کو یہ مجاہدہ عطا فرمایا ہے... الله تعالی میرے سرکار کو اپنے زمانے کا قطب بنا دے اس مجاہدے کے صدقے میں...
... تو سرکار تاج الشریعہ اس وقت جو ہیں... وہ ان کو بتانے والا کوئی نہیں ہے کہ یہ میٹر (معاملہ) کیا ہے... ورنہ جو کھلے عام نام نہاد سنی دعوت اسلامی میں جائے، نام نہاد دعوت اسلامی میں جائے... کھلے عام جائے... اور دیوبندیوں کے جلسے میں شرکت کرے... کھلے عام شرکت کرے... جسکی فوٹو بنی ہوں... اور کتابوں میں جن کے بارے میں لکھا ہوا ہو ماہناموں میں کہ یہ فلاں جگہ گئے... یہ پتا ہونے کے بعد سرکار تاج الشریعہ سے کیا آپ امید کر سکتے ہیں کہ وہ ایسے آدمی پر کچھ حکم شرع نہ لگائیں گے؟... نہیں نہیں... ضرور لگائیں گے... حضرت تک یہ بات پہنچائی نہیں جا رہی ہے ـ
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
مسلک اعلی حضرت زندہ باد
سرکار تاج الشریعہ زندہ باد
علماء حق زندہ باد
آپ اس کو اگر پورا نہیں پڑھے تو پلیز (برائے مہربانی) پورا پڑھئیے اور خوب شیئر (عام) کرئیے اور اگر آپ مرکز تک میری یہ رودادِ غم پہنچا سکتے ہیں تو پہنچائیے اور میرا جواب لائیے ـ
غلامِ سرکار تاج الشریعہ
فقیر محمد سراج الدین (سراج رضوی)
مکہ معظمہ 966554356135 +
*****