الحمد للہ ہمارے اعلی حضرت سرکار ہمیں کافی ہیں ان کے فتاوی مبارکہ ہمارے لئے کافی ہیں، اور حضور تاج الشریعہ کو آج ہم اسی وجہ سے اتنا چاہتے ہیں کیونکہ سرکار تاج الشریعہ سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے کتابوں کے عامل (خود عمل کرنے اور اسکا حکم دینے والے) ہیں ـ
آئیے، اس مسئلے میں حضور پرنور سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کا کیا فتوی ہے...
دیکھئیے >>> فتاوی رضویہ شریف، جلد- 15 (مترجم)
"صحیح بخاری جلد 2 صفحہ نمبر 901، صحیح مسلم جلد 1، صفحہ نمبر 57
عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما کی روایت حضور پرنور سید عالم صلی اللہ علیہ والہ و سلَّمَ کا ارشاد :
" کسی کلمہ گو کو کافر کہے ان دونوں میں ایک پر یہ بلا ضرور پڑے، اگر جسے کہا وہ سچ کافر تھا جب تو خیر، ورنہ یہ لفظ اسی کہنے والے پر پلٹ آئے گا ـ
صحیح بخاری صفحہ نمبر 893، صحیح مسلم صفحہ نمبر 57
ابوذر رضی اللہ تعالٰی عنہ کی تحدیث حضور صلی اللہ علیہ والہ و سلَّمَ کی حدیث :
" جو کسی کو کفر پر پکارے یا خدا کا دشمن کہے اور وہ حقیقت میں ایسا نہ ہو تو اس کا یہ کہنا اسی پر پلٹ آئے"
حدیقہ ندیہء شرح طریقہءمحمدیہ مطبوعہ مصر ١٢٧٦ ھ، جلد 2،صفحہ نمبر 156
اسی طرح کسی کو مشرک یا اس کی مثل کوئی لفظ کہنا، کہ وہ مشرک نہ تھا تو کہنے والا خود مشرک ہو گیا ـ
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
فتاوی رضویہ شریف سے اس صفحہ کی اسکین (فوٹو) کاپی دیکھنے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -