Page 10

اب آئیے عبد المصطفی صاحب کی کلپ سنتے ہیں
اس کلپ کو سن نے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں

    
 - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -


     السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ



     لیگ کے تعلق سے حضور مرشد برحق مظہر اعلی حضرت امام المناظرین سرکار شیر بیشہ اہل سنت کا جو موقف تھا وہی حق تھا اور جس کی حمایت اکابر علماء اہل سنت نے فرمائی، بالخصوص حضور مفتیء اعظم نے تو یہاں تک فرمایا کہ جیسے میرے والدِ ماجد کے اوپر لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ وہ انگریزوں کے حامی تھے، ویسے ہی میرے اوپر یہ الزام لگایا جا رہا ہے کہ میں لیگ کا حامی تھا... گویا حضور سرکار مفتیء اعظم ہند نے بھی حضرت شیر بیشہ اہل سنت کے موقف ہی کی حمایت فرمائی...

     اور عرس رضوی کے موقع پر حضور مفتیء اعظم ہند نے بشارتِ عظمی کے نام سے ایک پوسٹر شائع کیا، جس میں حضرت نے فرمایا کہ سارے اختلافات ختم ہو گئے ـ
     اب اس معاملے کو پھر سے کُریدنا اور اس کا بیان کرنا یہ قطعاً مناسب نہیں ہے اور ایسا کسی کو کرنا نہیں چاہئیے ـ
      لیگ کے تعلق سے حضور شیر بیشہ اہل سنت ہی نہیں بلکہ حضور شیر بیشہ اہل سنت کے شانہ بشانہ حافظ ملت تھے اور بیت الانوار گیول بگہا کے مولانا سراج الہدی صاحب تھے اور خود مارہرہ مطہرہ کے اس وقت کے جتنے اکابر علماء مشائخ تھے، وہ سب حضور شیر بیشہ اہل سنت کے موقف کی حمایت فرماتے تھے ـ اب اگر لیگ کے تعلق سے حضرت شیر بیشہ اہل سنت کے موقف کو غلط کہا جائے اور یہ کہا جائے کہ انہوں نے حضرت صدر الشریعہ سے آکر معافی مانگی توبہ کیا تو حافظ ملت کے لئے بھی کہا جائے کہ وہ بھی آ کے توبہ کریں معافی مانگیں یا مارہرہ شریف کے جن بزرگوں نے اس وقت حضرت شیر بیشہ اہل سنت کے موقف کی تائید کی تھی ان کے بارے میں بھی کہا جائے کہ انہیں بھی توبہ کرنا چاہئیے ـ یہ سب باتیں ٹھیک نہیں ہے ایسا کسی کو نہیں کہنا چاہئیے ـ علامہ نے جو کچھ کہا ہے ہم اس کی تائید نہیں کر سکتے ہیں اس لئے کہ علامہ کو یہ باتیں کُریدنے کا کوئی حق نہیں ہے ـ
     اس لئے کہ حضور مفتیء اعظم نے بشارت عظمی چھپوا کر یہ اعلان فرما دیا کہ اب اس کے بعد ہم لوگوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں رہ گیا ـ تو اس زمانے میں جو کچھ اختلافات ہوئے وہ بھول جانا چاہئیے ـ سب آپس میں مل گئے تھے بلکہ حضور مفسر اعظم ہند (حضور تاج الشریعہ کے والد) نے تو پیلی بھیت شریف میں ایک جلسے میں با بانگ دھل یہ اعلان فرمایا کہ سہی بات یہ ہے کہ لیگ کے تعلق سے ہم لوگ اپنی جگہ سے ہٹ گئے تھے، حضور اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے مسلک پر سہی معنوں میں گامزن نہیں رہ سکے ـ مگر شیر بیشہ اہل سنت جو سہی معنوں میں مظہر اعلی حضرت ہیں وہ اسی موقف پر قائم رہے جو حضور اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کا موقف تھا ـ الله تبارک و تعالٰی حضور شیر بیشہ اہل سنت رضی اللہ تعالٰی عنہ کے احترام اور تعظیم کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے موقف کی حمایت کرنے کی توفیق عطا فرمائے


     عبد المصطفی صاحب نے...نہ حضرت کہا... نہ حضور... بلکہ صرف علامہ کہا، پھر سے پڑھو جملے "علامہ نے جو کچھ کہا ہے ہم اس کی تائید نہیں کر سکتے ہیں"  اور کہا "اس لئے کہ علامہ کو یہ باتیں کُریدنے کا کوئی حق نہیں ہے"
Navigation

>>>> 1 . 2 . 3 . 4. 5. 6 . 7 . 8 . 9 . 10 . 11 . 12 . 13 . 14 . 15 . 16 . 17 . 18 . 19 . 20 . 21 . 22 . 23 . 24 . 25