Page 22

    جانشین رضا شاہ اختر رضا
     فخر اہل سنن شاہ محدث کبیر
     ہے میری زندگی شاہ ادریس رضا
     ان کا سایہ سروں پر رہے دائما
     ان کی نورانی صورت پہ لاکھوں سلام 


اب نہ جانے مجھ پر لوگ کیا کیا حکم لگائیں گے، پر مجھے فرق نہیں پڑتا ـ میں نے یہ کسی کے کہنے پر نہیں لکھا ـ الله تعالى جانتا ہے اور اس کا پیارا حبیب صلی اللہ علیہ والہ و سلَّمَ گواہ ہے ـ



     آخر میں میں سب سے گزارش کرتا ہوں کہ الله عزوجل اور اس کے حبیب صلی اللہ علیہ والہ و سلَّمَ کے لئے اپنی آنکھ سے پٹی ہٹاؤ سنیوں!! حقیقت کے آئینہ میں سب کو دیکھو ـ آپ سمجھ گئے حقیقت کیا ہے  ـ ہم آج بھی یہ کہتے ہیں علامہ ضیاء المصطفی صاحب سے کہ آپ نے جتنی باتیں کہی ہیں اس کا ثبوت پیش کرئے ورنہ توبہ کر لیجئے ـ ورنہ یہ بات سب کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہمیں الله کی بارگاہ میں حاضر ہونا ہے ـ



     آج لوگ سہی بات جان کر بھی خاموش ہیں، تو کچھ ہیں کہ سہی بات جاننا ہی نہیں چاہتے ـ شخصیت ان کے لئے سب کچھ ہو گئی ہے ـ



     " کوئی بھی ہو شریعت سب پر حجت ہے کوئی کتنا ہی بڑا ہو، وہ شریعت کی وجہ سے بڑا ہوتا ہے، لیکن شریعت سے بڑا نہیں ہوتا" 



     اے سچّے سنیوں... سچّے قادریوں، چشتیوں، برکاتیوں، رضویوں... مجدد اعظم، نائب امام اعظم سیدی سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کیا فرماتے ہیں آئیے دیکھتے ہیں، 



     ہمارے سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ نے اپنے غلاموں کو بے سہارا نہیں چھوڑا، اپنے وصال شریف سے صرف 2 گھنٹہ 17 منٹ پہلے وصایہ شریف میں صاف فرما دئیے، " میرا دین و مذہب میری کتابوں سے ظاہر ہے، اس پر مضبوطی سے قائم رہنا ہر فرض سے اہم فرض ہے" 



     الله تعلی مجدد اعظم سرکار اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کی اس مقدس وصیت پر سختی سے ہم کو قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے اور اس وصایہ شریف کے مقابلے میں کسی بھی علمی شہرت، شخصیت، ظاہری نسبت، خاندانی نسبت، وجاہت عمومی، قاضی، علامہ، مفتی، محدث، پیر پیر زادہ، بڑے مدرسہ بڑی خانقاہ والے کے پاس و لحاظ کو رکاوٹ نہ بننےدے، آمین
Navigation

>>>> 1 . 2 . 3 . 4. 5. 6 . 7 . 8 . 9 . 10 . 11 . 12 . 13 . 14 . 15 . 16 . 17 . 18 . 19 . 20 . 21 . 22 . 23 . 24 . 25