Page 2

( علامہ ضیاء المصطفی صاحب) 
"کون؟... کون؟ "

(شفیق اشرفی) 
مولانا شمائل رضا... پیلی بھیت شریف سے جو ہیں... مولانا شمائل رضا... 

( علامہ ضیاء المصطفی صاحب)
    " بھائی اُن لوگوں سے میں نپٹ نہیں سکتا... وہ لوگ نہ عالم ہیں...  نہ مفتی ہیں... اب وہ بہت اونچی بات کرتے ہیں... میں ان سے نپٹ نہیں سکتا... وہ لوگ تو مجھے بھی صلحکلی کہتے ہیں..." 

(شفیق اشرفی) 
آپ کو بھی صلحکلی کہتے ہیں؟ 

( علامہ ضیاء المصطفی صاحب)
"ہاں... "
          - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -

     یہ کلپ سب سے پہلے آئی تھی، جس میں حضرت علامہ ضیاء المصطفی صاحب نے خود شفیق اشرفی کو کہا کہ 'وہ لوگ نہ عالم ہیں نہ مفتی اور وہ لوگ مجھے بھی صلحکلی کہتے ہیں' اس میں پائنٹ کی دو باتیں ہیں ـ حضرت علامہ ضیاء المصطفی صاحب اس میں یہ کہہ رہے ہیں کہ حضرت علامہ شمائل رضا اور حضرت علامہ ادریس رضا صلحکلی کہتے ہیں، "وہ تو مجھے بھی صلحکلی کہتے ہیں" مطلب ہوا کہ دونوں ان کو صلحکلی کہتے ہیں ـ اور دوسری پائنٹ کی بات یہ ہے کہ شفیق اشرفی نے یہ کہا ہی نہیں کہ آپ کو علامہ ادریس رضا یا علامہ شمائل رضا صلحکلی کہتے ہیں، بلکہ خود حضرت ضیاء المصطفی صاحب نے یہ کہا کہ...(بھائی اُن لوگوں سے میں نپٹ نہیں سکتا، وہ لوگ نہ عالم ہیں نہ مفتی ہیں، اب وہ بہت اونچی بات کرتے ہیں، میں ان سے نپٹ نہیں سکتا،  وہ تو مجھے بھی صلحکلی کہتے ہیں) 

     ایک بات اور کہا حضرت نے کہ یہ لوگ عالم بھی نہیں اور مفتی بھی نہیں، میں پوچھنا چاہتا ہوں کیا ایسی بات حضرت علامہ ضیاء المصطفی صاحب کو کرنی چاہئے تھی؟ 

   اور اب اتنا وقت گزر گیا لیکن آج تک علامہ ضیاء المصطفی صاحب نے وہ تحریر یا وہ تقریر پیش نہیں کئے جس میں حضرت علامہ شمائل رضا یا حضرت علامہ ادریس رضا صاحب نے حضرت ضیاء المصطفی صاحب کا نام لیکر صلحکلی کہا ہوـ

     اب اگر اتنے بڑے عالم صاحب جن کو لوگ محدث کبیر کہتے ہوں وہ اگر بِنا ثبوتِ شرعی ایسی بات کریں گے تو لوگوں میں انتشار و فتنہ نہیں تو اور کیا ہوگا؟ 

     بات ابھی ختم نہیں ہوئی ابھی تو یہاں سے بات شروع ہوئی ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا ـ اس کے کچھ دن بعد ہی جنوری، 2015 میں ایک اور کلپ آئی حضرت علامہ ضیاء المصطفی صاحب اور مقبول رضوی کی ـ آئیے دیکھتے ہیں مقبول رضوی نے کیا بات کی اور حضرت نے کیا جواب دیا غور کرئیے اس کلپ کے جملوں کو، اس میں کون کیا کہہ رہا ہے یہ بہت ہی اہم بات ہے کیونکہ آگے جو آپ سنیں گے اس میں اس کے بارے میں کچھ اور ہی کہا گیا ہے، بہرحال جو حضرات اس کلپ کو سننا اور ڈاؤن لوڈ کرنا چاہتے ہیں وہ یہاں کلک کریں... 



             - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
Navigation

>>>> 1 . 2 . 3 . 4. 5. 6 . 7 . 8 . 9 . 10 . 11 . 12 . 13 . 14 . 15 . 16 . 17 . 18 . 19 . 20 . 21 . 22 . 23 . 24 . 25