ایسے لوگوں کے زمہ بھی ثبوت پیش کرنا ہے اور جب ہم ان سے ثبوت مانگتے ہیں تو یہ لوگ حضور تاج الشریعہ کی ذات کا سہارا لینے لگتے ہیں تو مجھے حضور تاج الشریعہ کی ایسی کوئی ایک بھی کلپ لاکر دو جس میں سرکار تاج الشریعہ یہ فرمائیں کہ 'جو لوگ میرے ساتھ رہتے ہیں یا جو میرے قریب کے ہیں وہ کچھ بھی بولیں کچھ بھی کریں ان کی شرعی گرفت نہ ہوگی اور وہ لوگ جو بھی کہہ دیں سب سہی ہے، وہی شریعت ہے اور ان لوگوں پر شریعت کا حکم نافذ نہیں ہوتا وہ شریعت سے آزاد ہیں' معاذاللہ
اور یہ بات تو طے ہے کہ آج میرے سرکار تاج الشریعہ کو استعمال کر رہے ہیں کچھ لوگ ـ اس میٹر (معاملے) کو یا تو بتایا نہیں گیا ہے یا پھر غلط بات بتائی گئی ہے حضور تاج الشریعہ کو، کیوں کہ حضرت ضیاء المصطفی صاحب جو ایک سال سے یہ سب کر رہے ہیں، جب تک حضرت ضیاء المصطفی صاحب اپنی ہر بات کا ثبوت پیش نہیں کر دیتے یا توبہ نہیں کر لیتے تب تک ساتھ بیٹھنا تو دور کی بات ملنا بھی پسند نہیں کریں گے میرے سرکار تاج الشریعہ ـ
عرس رضوی شریف کے موقعے پر حضور تاج الشریعہ نے فرمایا، "تم اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کی روحانی اولاد ہو، مجھے دو نسبت ہے کہ... میں اعلی حضرت رضی اللہ تعالٰی عنہ کی جسمانی اولاد بھی ہوں اور روحانی بھی... لیکن یہ جسمانی اسی وقت تک کام آئے گی جب تک روحانی سلامت رہے گی ـ"
آئیے ایک دوسرا واقعہ سنتے ہیں اور سرکار تاج الشریعہ کی شان دیکھتے ہیں ـ
اس کلپ کو سن نے اور ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں
- - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - -
(یہ بیان ہے حضرت علامہ مفتی فخرالدین رضوی صاحب ناگپور والے)
حضور علامہ اختر رضا صاحب قبلہ ازہری میاں کی کیا حیثیت ہے... یہ وہ ذات ہے کہ یہ ذات کسی مالدار کے مال سے متاثر نہیں ہوتی... علامہ عبد المصطفی ردولوی حشمتی اس واقعہ کے خود گواہ ہیں... وہ بیان فرماتے ہیں کہ میں خود ایک مرتبہ دبئی میں موجود تھا... تاج الشریعہ کی مجلس میں بیٹھا ہوا تھا... ایک انتہائی مالدار دبئی کا سونے چاندی کا بیوپاری ملاقات کے لیے آیا، جیسے ہی اس نے سلام پیش کیا...آپ نے جواب نہیں دیا، اشارہ کیا کہ بیٹھ جاؤ... وہ بیٹھ گیا... یہ سونے کا بیوپاری کتنا بڑا مالدار ہے اس کو سمجھنے کے لیے یہ سمجھئیے کہ وہ سال بھر میں ایک مرتبہ 40 دن کا سونے کا ایکزیبیشن (نمائش) لگاتا ہے پوری دنیا سے لوگ اس کے ایکزیبیشن (نمائش) میں آتے ہیں ـ صبح سے لے کر شام تک وہ اپنے ایکزیبیشن میں کوپن بانٹتا ہے جو شام کو ڈرا ہوتا ہے ـ جس کے نام سے وہ کوپن کھل گیا اسے ایک کلو سونا فری میں دیا جاتا ہے ـ آج کے دور میں ایک کلو سونے کا اندازہ لگائیے اور پھر 40 دنوں تک جو ایک کلو سونا فری دے سکتا ہو اس کی مالداری اور اس کے کاروبار کا کیا عالم ہوگا...
تاج الشریعہ کی مجلس میں حاضر ہوا اور حاضر ہوکر عرض کی "السلام علیکم"... اشارہ کیا " بیٹھ جاؤ... میں نے سنا ہے کہ اس سال رمضان میں تمھارے یہاں تراویح میں دیوبندی امام آیا تھا دیوبندی حافظ آیا تھا"... تو اس نے کہا "حضور میرے بہت ورکر (مزدور) ہیں اور تین (3) جگہ میرے یہاں تراویح ہوتی ہے ان میں سے ایک جگہ، مجھے بعد میں پتا چلا... لوگوں کے اعتراض کرنے کے بعد، کہ ہمارے ورکرز نے دیوبندی حافظ بلا لیا تھا ـ رمضان کے بعد مجھے معلوم ہوا، ہاں آیا تھا"... کہا..." آیا تھا؟ "... کہا..." ہاں آیا تھا" ـ تو ایسی بھری مجلس میں جہاں اس کے جان نے والے موجود ہیں اس مالدار کا کوئی لحاظ نہ کرتے ہوئے تاج الشریعہ فرماتے ہیں "تم توبہ کرو کہ آئندہ کبھی کسی دیوبندی حافظ کو نہیں بلایا جائے گا کیونکہ وہ مزدور تمہارے ہیں... تمھارے پریمیسس میں ایسا ہوا اس لئے تم زمہ دار ہو توبہ کرو"... اس نے کہا حضور میں توبہ کرتا ہوں اب فقیر کے غریب خانے پر تشریف لے چلئے، فقیر کے گھر چلئے"... فرماتے ہیں کہ "میں اس سال نہیں جاؤنگا آئندہ سال رمضان آئے اور پھر تم 'سنی' حافظ بلاؤ اور مجھے خبر ملے کہ تم نے توبہ کی، توبہ پر قائم رہے اس کے بعد اگر جانا ہوگا تو تمھارے گھر جاؤنگا ابھی نہیں جاؤنگا ـ"...
سبحان اللہ سبحان اللہ
سرکار تاج الشریعہ کو بدنام کرنے والوں ذرا غور کرو...