Page 19

     اس پر حضرت زرتاب رضا صاحب نے مناظرے کا چیلنج کئے اور حضرت برہان رضا صاحب نے کھلے عام نام لیکر کہا آ جاؤ مناظرہ کرنے ـ 


    تو جناب صرف اتنا کہہ دینے سے کام نہیں چلے گا کہ 'میں ان لوگوں سے نپٹ نہیں پاؤنگا'  اور وہ بھی علامہ برہان سے، کیونکہ باتیں تو برہان (دلیل) سے کرنی ہوگی، اپنے منہ میاں مٹھو بننے سے کام نہیں چلے گا کہ میں علامہ ہوں، محدث کبیر ہوں ـ یہ سب القابات شریعت پر عمل کرنے والوں کو ملتے ہیں اپنے آپ کو شریعت سے بھی بڑا سمجھنے والوں کو نہیں ـ



     حضرت ضیاء المصطفی صاحب عرس رضوی شریف میں بھی اپنے آپ پر کنٹرول نہ رکھ سکے اور کیا بولے آئیے سنتے ہیں 

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں


     - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - 


     "یا الله ! ہم نے یا مولانا مفتی شعیب صاحب نے کیا صلحکلیت کی جو تہمت لگا دی گئی معاذاللہ، آپ نے کسی وقت کچھ غلط کام کیا تو اب اپنے اس کام سے توبہ کیجئیے... آپ کو تو توبہ کی توفیق نہیں ہوئی البتہ جس کے یہاں آپ کی بارات گئی تھی اس نے توبہ کر لیا اور تاج الشریعہ کا مرید ہو گیا... مگر آپ کو آج تک توبہ کی توفیق نہیں ملی"

      - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - 


      اس پہ کسی نے سوال کیوں نہیں کیا حضرت ضیاء المصطفی صاحب سے؟ 



اب آئیے حضور تاج الشریعہ کا ایک فتوی دیکھتے ہیں جس سے صاف واضح ہو جائے کہ حضرت ضیاء المصطفی صاحب نے جو بھی کہا جتنے بھی الزام لگائے سب کا ثبوت حضرت علامہ ضیاء المصطفی صاحب کے زمہ ہی ہے ـ



     ایک شخص نے حضور تاج الشریعہ سے دریافت کیا تھا کہ حضور چند مخالفین اور حاسدین یہ افواہ پھیلا رہے ہیں کہ آپ کے بھائی یعنی حضور رحمانی میاں صاحب قبلہ (علیہ الرحمہ) نے آپ کو کافر کہا ہے، اس کی واقعیت اور حقیقت کیا ہے؟ حضور اس سے ہمیں آگاہ فرمائیے
     تو حضور سرکار تاج الشریعہ نے فرمایا کہ اس الزام کی واقعیت بتانا میری زمہ داری نہیں ہے لہذا اس کے بارے مجھ سے سوال کرنا چہ معنی دارد ـ جو لوگ یہ الزام مجھ کم ترین پر رکھ رہے ہیں اس کا ثبوت انہیں کے زمہ ہے اور اسی فتوے میں آگے فرمایا کہ جو کسی کو بے ثبوت شرعی کافر کہے بحکم حدیث کفر اسی پر لوٹتا ہے... 



     مکمل تفصیل و اصل فتوی دیکھنے کے لیے نیچے دی گئی لنک پر کلک کریں




        - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - - 



     اس سے یہ ثابت ہوا کہ ثبوت پیش کرنا حضرت ضیاء المصطفی صاحب کے ہی زمہ ہے ورنہ حکم ان پر پلٹ جائے گا لیکن کیا کیا جائے حضرت ضیاء المصطفی صاحب ثبوت پیش کرنا تو بہت دور، ہر بار ایک نیا الزام لگا دیتے ہیں ـ اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لئے جھوٹ پر جھوٹ بولے جا رہے ہیں ـ 



اب میرا ان لوگوں سے سوال ہے جو لوگ حضور تاج الشریعہ کا سہارا لیکر الٹا خانقاہ حشمتیہ والوں کی گستاخی کرتے ہیں اور حضرت ضیاء المصطفی کی ہر بات کو بنا ثبوت کے سہی مان لیتے ہیں ـ
Navigation

>>>> 1 . 2 . 3 . 4. 5. 6 . 7 . 8 . 9 . 10 . 11 . 12 . 13 . 14 . 15 . 16 . 17 . 18 . 19 . 20 . 21 . 22 . 23 . 24 . 25