Page 21

    مجھے بتاؤ آخر اس مالدار کے گھر کیوں نہیں گئے حضور تاج الشریعہ؟  کیوں حضور تاج الشریعہ نے اس سے توبہ کروائی؟؟  آخر اس کا گناہ کیا تھا؟؟ تو آپ کہو گے کہ اس کا گناہ یہ تھا کہ اس کے یہاں ایک دیوبندی حافظ آیا تھا تراویح پڑھانے، میں کہوں گا اسے تو پتا بھی نہیں تھا... پھر بھی اس سے توبہ کیوں کروائی گئی؟؟  آپ کہو گے کہ لاپرواہی کی وجہ سے اس کے یہاں وہ دیوبندی حافظ آیا تھا ـ میں کہوں گا ہاں یہ بات مان نے کی ہے، پھر میں ایک بات آپ سے پوچھوں گا... اچھا یہ بتاؤ جب اس مالدار نے توبہ کر لی پھر کیوں نہیں گئے اس کے گھر حضور تاج الشریعہ؟؟ آپ کہوگے اس لئے نہیں گئے کہ ہو سکتا ہے دوسرے سال بھی وہ مالدار اسی طرح لاپرواہی کرتا تو پھر میں کہوں گا ہاں سبحان اللہ... آپ نے مجھے بتا دیا کہ حضور تاج الشریعہ کس ذاتِ پاک کا نام ہے ـ


     اب آپ میرے سوال سنئے... 



     جب اس مالدار کے یہاں توبہ کے بعد بھی حضور تاج الشریعہ نہیں گئے تو حضور تاج الشریعہ ایسے کے ساتھ کیسے بیٹھ سکتے ہیں جو ایک سنی صحیح العقیدہ کو دیوبندی کہے، اس کے بعد نہ ثبوت پیش کرے نہ توبہ کرے؟؟ حضور تاج الشریعہ اسے دعا کیسے دے سکتے ہیں جو یہ کہے کہ اس نے مجھے صلحکلی کہا اور ثبوت مانگنے پر ثابت نہ کر سکے، اور اس وجہ سے سنیوں میں فتنہ و انتشار پھیلائے، آپس میں سنیوں کو لڑائے ـ 



     دل پر ہاتھ رکھ کر بتاؤ، حضور تاج الشریعہ ایسے کے ساتھ کیسے پروگرام میں جا سکتے ہیں جو ایک کے بعد ایک الزام لگاتا جائے بنا ثبوت کے... اور اس بنا ثبوت کے الزام کی وجہ سے سنیوں میں فتنہ و انتشار پھیلاتا رہے؟؟   مجھے بتاؤ حضور تاج الشریعہ اسے کیسے محدث کبیر کہہ سکتے ہیں جس نے ایک سال میں 22 جھوٹ بولے اور الزام لگایا ایک کے بعد ایک؟... نہ ثبوت پیش کرے... نہ توبہ کرے... ہر بار ایک نیا الزام لگاتا رہے ـ



     پتا چلا دال میں ضرور کچھ نہ کچھ کالا ہے بلکہ پوری دال ہی کالی ہے ـ



     یقیناً حضور تاج الشریعہ کو سچ نہیں بتایا جا رہا ہے بلکہ حضرت ضیاء المصطفی صاحب نے جن پر الزام لگایا، انہیں ہی غلط بتایا جا رہا ہے یا پھر حضور تاج الشریعہ کو اس بارے میں پوری جانکاری نہیں دی جا رہی ہے... جیسے میں آپ کو بتا دوں 2013 میں فیس بک کے تعلق سے کسی نے کچھ غلط بتایا تو حضور تاج الشریعہ نے فیس بک یوز (استعمال) کرنے سے منع فرما دئے، اس کے کچھ ہی دن بعد جب کسی نے اصل حقیقت پیش کی تو حضور تاج الشریعہ نے کچھ شرائط کے ساتھ فیس بک یوز (استعمال) کرنے کی اجازت دی ـ ( اسی طرح شاید 2015 میں بھی ہوا ایک بار یا 2014 میں کہ حضور تاج الشریعہ نے فیس بک یوز (استعمال) کرنے سے منع فرمایا [اس وقت میں فیس بک چھوڑ دیا تھا] پھر جب کسی نے ٹھیک سے سوال کیا تو اجازت دے دئے ـ [ تو پھر میں فیس بک یوز کرنے لگا]) 



     پتا چلا، الحمد للہ حضور تاج الشریعہ کی کوئی غلطی نہیں بلکہ ان کے اِدھر اُدھر کے لوگ ہی انہیں سہی خبر نہیں دیتے ـ اب مجھے آپ انصاف سے بتاؤ، کیا خانقاہ حشمتیہ والے حق پر نہیں ہیں؟  مجھے کس نے مجبور کیا آئینہءحقیقت لکھنے کو... میں تو وہ ہوں جو پہلے سلام بھی پڑھتا تھا تو آخری شعر جسے لوگ اس طرح پڑھتے ہیں... 



     جانشین رضا شاہ اختر رضا

     فخر اہل سنن شاہ اختر رضا 
     ہیں میری زندگی شاہ اختر رضا
     ان کا سایہ سروں پر رہے دائما
     ان کی نورانی صورت پہ لاکھوں سلام


اس کو میں اس طرح پڑھتا تھا،
Navigation

>>>> 1 . 2 . 3 . 4. 5. 6 . 7 . 8 . 9 . 10 . 11 . 12 . 13 . 14 . 15 . 16 . 17 . 18 . 19 . 20 . 21 . 22 . 23 . 24 . 25