٨ ـ "وہ تو در حقیقت سنی ہے، علامہ ازہری صاحب کا مرید ہے اور جو ایسے آدمی کو دیوبندی کہے وہ کافر"
(الله اکبر ! ایک اور الزام... میں کیا لکھوں... مجھے تو سمجھ میں ہی نہیں آتا، اتنا کھلے عام جھوٹ اور الزام لگایا جا رہا ہے، پھر بھی لوگوں کی آنکھوں پر پٹی پڑی ہے)
٩ ـ "علامہ پر لازم ہے تجدید ایمان، تجدید نکاح، تجدید بیعت، تجدید خلافت یہ اس نے فتوی نیٹ پر چَڑھایا، واٹس اپ پر"
(سید صاحب آل رسول نے لازم تو نہیں کہا ہاں آپ سے سوال کئیے... لیکن آپ نے اپنی طرف سے لازم کر لیا... جب کوئی کچھ نہیں کہتا ہے اس کے تعلق سے آپ اتنی بڑی بڑی بات کہہ سکتے ہیں کہ اس نے مجھے صلحکلی کہا، وہ لوگ عالم نہیں... غیر زمہ دار لوگ ہیں... اس نے دیوبندی کے یہاں شادی کی، وہ انہیں کا آدمی تھا وغیرہ تو یہ کوئی بڑی بات تھوڑی ہی ہوئی، افسوس !!!)
١٠ ـ "تجدید خلافت"... ؟؟.... ؟؟؟
(خلافت کا تو ذکر ہے ہی نہیں... آپ کو خلافت کی زبردستی اتنی فکر ؟؟؟... کاش... آپ کو اتنی فکر ایمان کی ہوتی تو آپ اب تک توبہ کر چکے ہوتے)
١١ ـ" کسی نے پوچھا کہ دیوبندی اور کافر کہنا ایک حکم ہے؟ "
(آپ ہی نے کیوں نہیں بتا دیا کہ ایک حکم ہے یا الگ، کیونکہ ہمارے یہاں تو کافر اسے کہتے ہیں جو ایمان نہ لایا ہو ـ اور وہابی دیوبندی اسے جو الله عزوجل اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ والہ و سلَّمَ کا گستاخ، کافر سے بد تر ہوتا ہے، اور اسلام میں گستاخ رسول کی سزا قتل ہے، یقیناً کھلے کافر سے بدتر وہابی دیوبندی ہوتے ہیں اور اس میں کسی کا اختلاف نہیں مگر شاید آپ کی ڈکشنری میں وہابی، کافر سے حکم میں کم مانا جاتا ہے)
١٢ ـ "سنابل رضا خود جواب دیں اس بات کا کہ جب وہ بارات لے جا رہے تھے تو اس کے خاندان والوں نے اس کی مخالفت کیوں کی خود وہ جواب دیں"
(کیا حضرت ضیاء المصطفی صاحب اپنے آپ کو شریعت سے بھی اوپر سمجھتے ہیں کہ کسی بھی سنی صحیح العقیدہ کو وہابی دیوبندی کہہ دوں، شریعت کی پاسبانی کرنے والوں پر کتنا بھی بڑا الزام لگا دوں کہ وہ لوگ عالم نہیں، وہ لوگ غیر زمہ دار ہیں شریعت کے معاملے میں... معاذاللہ میرے اوپر شریعت کا کوئی حکم نہیں لگ سکتا کیونکہ میں محدث کبیر اور علامہ ہوں، کہنے کو کوئی بھی کچھ بھی کہہ سکتا ہے لیکن بات سہی اسی وقت مانی جائے گی جب کہنے والا ثبوت بھی پیش کرے)
١٣ ـ "جس وقت وہ بارات لیکر گئے، وہ بتائیں کہ وہ دیوبندی تھا کہ نہیں"
(ایک {١} سال ہوا آپ کو بتایا جا رہا ہے پر آپ نہ ماننے کو تیار ہیں نہ ثبوت پیش کرتے ہیں اور نہ کبھی آپ ثبوت پیش کر پائیں گے ـ ثبوت نہ پیش کر پانے کی صورت میں کیا آپ اپنا مسلمان ہونا ثابت کر پائیں گے؟ کیونکہ یہاں یہ مسئلہ نہیں کہ چلو غصہ میں کہہ دیا آج اور کل خلاصہ کر دیا، توبہ کر لیا، بات ختم، یہاں تو ایک سال سے کہا جا رہا ہے اور عرس رضوی میں بھی بولے، میں بات کیا تب بھی بولے)
١٤ ـ "بعد میں نکاح وغیرہ کے اگر توبہ کرائی گئی اور ابھی دو {٢} سال پہلے وہ ازہری میاں کا مرید ہوا تو اس سے بارات لے جانے کے وقت کا حکم کیسے بدلے گا"
(آپ ثبوت پیش کرئیے کہ شادی کے بعد توبہ کرائی گئی؟ ثبوت کیا اسی حال میں بغیر توبہ کئے مرنے کے بعد پیش کریں گے؟ کہ جنازے میں شریک ہونے والوں پر بھی تجدید ایمان، تجدید نکاح کا حکم شریعت سے نافذ ہو؟)
١٥ ـ "باپ بیٹے مل کر با قاعدہ واٹس اپ استعمال کر رہے ہیں، میرے خلاف"
(ثبوت دیجئے ـ اب اگر کوئی یہ کہہ دے کہ علامہ صاحب اپنے چیلوں سے کہہ کر واٹس اپ پر الٹے سیدھے پوسٹ لکھواتے ہیں اور لکھنے والا اپنا نام بھی نہیں لکھتا، تو جو یہ کہے وہ گستاخ، جاہل اور خبیث... پتا نہیں کیا کیا ہو جائے گا؟ پر حضرت ضیاء المصطفی صاحب بولیں تو سہی ہے... سہی ہے...)